دراز نے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کر دیا

دراز نے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کر دیا

October 11, 2018 - 18:05
Posted in:

دراز نے 20 لاکھ سے زائد مصنوعات کی مختلف اقسام کو فروغ دینے، نئے فیچرز اور صارفین کو پہلے سے بہتر تجربہ کی فراہمی کیلئے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کر دیا ہے۔ دراز کی نئی ایپلی کیشن ہر صارف کے استعمال کی خواہش کو پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے جس میں برانڈز کے لئے آفیشل اسٹورز، متاثر کن کولیکشنز، برانڈ وائوچرز اور ڈیل کے خواہش مندوں کیلئے ڈیلی فلیش سیلز سمیت بہت کچھ شامل ہے۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے نئی دراز ایپلی کیشن کے اجراء کے وسیع تناظر میں مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئی ایپلی کیشن کے اجراء کے ساتھ اپنے صارفین کو ای کامرس کے نئے دور میں لانے کیلئے پرجوش ہیں۔ چند ایام میں نئی دراز ایپلی کیشن سے متعلق صارفین نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کو ان کی دہلیز پر لاکھوں مصنوعات تک رسائی دینے کے ساتھ ساتھ دراز کی نئی ایپلی کیشن صارفین کو ان کے پسندیدہ برانڈز تک فوری رسائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فون پر دوران سفر ای اسٹور سے تقریب اور گیمز کا ٹکٹ خریدیں، ڈیلی برانڈ وائوچرز تک رسائی حاصل کریں اور یہ فہرست بہت لمبی ہے۔ ہم اپنے صارفین کو شاندار خریداری اور طرز زندگی کا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔آفیشل اسٹورز 100 فیصد تصدیق شدہ اور منظور شدہ ہیں۔ ایک آفیشل اسٹور بیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیلر برانڈ ہے یا مصنوعات کو تقسیم کرنے کے لئے برانڈ سے اختیار حاصل کر چکا ہے۔ اس سے یہ ضمانت ملتی ہے کہ مصنوعات 100 فیصد تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہیں۔ صارفین اب اپنے پسندیدہ اسٹورز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور وائوچرز، اپ ڈیٹس اور خصوصی پیشکشوں سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ کولیکشنز صارفین کی ذاتی پسند کو سامنے رکھ کر مصنوعات کے لئے مددگار ہوتی ہیں۔ دراز کی ایپلی کیشن صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتی ہے۔ اگر صارف ’فلپ فلاپس‘ میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اس کلیکشن کو ’کھانا، سونا، ساحل، دوہرانے‘ جیسے موضوعات میں تلاش کیا جا سکتا ہے جس میں شارٹس، سن گلاسز، سنا سکرین اور بلیو ٹوتھ اسپیکرز جیسی نمایاں خصوصیات ہوتی ہیں۔ ہر صارف کو اپنی دلچسپی پر مبنی سینکڑوں منفرد اشیاء تک رسائی حاصل ہے۔ وہ دراز ایپلی کیشن پر اپنی پسند اور دلچسپی کے ساتھ چیزوں کی تلاش کر سکتے ہیں۔ دراز ایپلی کیشن پر روزانہ کی فلیش سیلز بڑی رعایتیں پیش کرتی ہے۔ صارفین زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات پر نظر رکھ سکتے ہیں اور آئندہ آنے والی فلیش سیلز کا تعاقب کر سکتے ہیں۔ نئی فلیش سیلز محدود وقت اورا سٹاک کے ساتھ ہر روز شامل کی جاتی ہیں۔ دراز ایپلی کیشن پر برانڈ وائوچر سیکشن ہر روز برانڈز اور فروخت کنندگان کی جانب سے نئے وائوچرز پیش کرتا ہے۔ صارفین اپنے پسندیدہ برانڈ کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈسکائونٹ وائوچر کو اس وقت یا بعد میں استعمال کے لئے محفوظ کر سکتے ہیں۔ دراز ایپلی کیشن صارفین کے انتخاب کو جانتی ہے۔ صارفین ’’صرف آپ کیلئے‘‘ سیکشن میں اپنی ضرورت اور خواہش کے مطابق مصنوعات تلاش کر سکتے ہیں۔ دو ملین کی اشیاء میں سے انتخاب ہر صارف کے مخصوص مفاد کیلئے منفرد ہوگا۔ صارف کی جانب سے ایپلی کیشن پر زیادہ وقت گذارنے سے دراز کو بہتر طور پر ان کے انتخاب کے بارے میں معلومات ہوں گی۔ دراز ایپلی کیشن میں صارفین کے لئے وش لسٹ بھی فراہم کی گئی ہے جس میں صارفین اپنی پسندیدہ مصنوعات کو شامل کر سکتے ہیں اور جب ان کی قیمتیں کم ہو، اس وقت انہیں خریدنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ وش لسٹ فروخت پر موجود ان کی مطلوبہ مصنوعات کے بارے میں یاددہانی کراتی رہتی ہے تاکہ آپ بروقت بہترین قیمتوں پر انہیں خرید سکیں۔دراز ایپلی کیشن میں آسان اور محفوظ چیک آئوٹ کا نظام دیا گیا ہے۔ صارفین صرف ایک مرتبہ ادائیگی کی تفصیلات شامل کرنے کی ضرورت ہے اور پھر اگلی خریداری سے متعلق انہیں ادائیگی کی خود بخود معلومات فوری مل جاتی ہیں۔ دراز ایپلی کیشن 100 فیصد محفوظ اور بہترین ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ صارفین ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، بینک منتقلی اور والٹ (اس ماہ کے آخر میں اجراء کیا جائے گا) کے ساتھ محفوظ ادائیگی کر سکتے ہیں۔ صارفین دراز ایپلی کیشن کے ذریعے لمحوں میں کسی بھی جگہ پر اپنے پری پیڈ موبائل اکائونٹس کو ری چارج کر سکتے ہیں۔ دراز پاکستان میں تمام متعلقہ موبائل نیٹ ورکس کے لئے خصوصی رعایتی پیکیجز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ صارفین اپنے لئے مناسب اور بہترین ٹاپ اپ پلان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ای اسٹور دراز ایپلی کیشن پر ایک نئی کیٹیگری ہے جہاں صارفین کو ڈیجیٹل وائوچرز، گیمز اور تقریبات کی ٹکٹس تک رسائی فراہم ہوتی ہے۔ وائوچرز فوری طور پر ای میل کے ذریعے فراہم کئے جاتے ہیں اور بہت سے وائوچرز پر بڑی رعایت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ صارفین اپنے چاہنے والوں کو ریسٹورنٹ کے وزٹ یا دراز گفٹ کارڈ جیسے تحائف پیش کر سکتے ہیں۔ دراز ایپلی کیشن پر کیو آر کوڈ سکینر بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے صارفین اپنا کیو آر کوڈ سکین کر سکتے ہیں۔ دراز اور اس کے فروخت کنندگان خصوصی مہموں، مصنوعات اور فری وائوچرز کے لئے کیو آر کوڈز استعمال کر سکیں گے جنہیں دراز ایپلی کیشن میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ دراز ایپلی کیشن میں رقوم کی واپسی کا بہت ہی آسان طریقہ کار موجود ہے۔ صارفین اپنے آرڈرز کو آن لائن ٹریک کر سکتے ہیں اور اگر ان کی مصنوعات ڈلیوری کے وقت خراب ، غلط یا مکمل نہیں ہیں تو وہ اپنا ری فنڈ دراز ایپلی کیشن کے ذریعے پروسیس کر سکتے ہیں۔ نئی دراز ایپلی کیشن پر دراز ہیڈ آفس میں ابھی تک خوشیاں ختم نہیں ہوئیں۔ 29 ستمبر کو دراز نے پاکستان کی ای کامرس کو نئی بلندیوں پر لانے کے لئے اپنی دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پر مبنی نئی اور جدید ایپلی کیشن کا اجراء کیا۔ ہیپی شاپنگ سیل 10 سے 15 اکتوبر تک صرف دراز پر ہوگی جو اس سنگ میل منانے کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ ایپلی کیشن پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر 15 فیصد اضافی رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مزید رعایتیں بھی شامل ہیں۔ ہیپی شاپنگ سیل میں خوشیوں سے بھرپور تجربات کا وعدہ کیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}