داؤد ابراہیم کی جائیدادوں کا نیا مالک کون؟

داؤد ابراہیم کی جائیدادوں کا نیا مالک کون؟

November 14, 2017 - 17:58
Posted in:

انڈیا کو مطلوب ترین مجرموں میں شامل داؤد ابراہیم کی ممبئی میں ضبط کی جانے والی تین جائیدادیں کئی دہائیوں بعد بالاخر منگل کو نیلام کر دی گئیں۔بھنڈی بازار میں واقع یہ عمارات، ممبئی کے آئی ایم سی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی نیلامیوں میں سیفی برہانی اپ لفٹمنٹ ٹرسٹ نے حاصل کی ہیں۔یہ ٹرسٹ ہی ان عمارتوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے ممبئی میں 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم کی دس جائیدادیں ضبط کی تھیں۔ان میں سے تین رونق افروز ہوٹل، ڈامبروالا بلڈنگ اور شبنم گیسٹ ہاؤس منگل کو نیلام کی گئیں۔یہ بھی پڑھیےممبئی کے مفرور ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداد نیلامکیا آپ داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کو جانتے ہیں؟'داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں ہیں'

داؤد کی املاک کا بہت چھوٹا حصہسنہ 2015 میں بھی داؤد ابراہیم کی املاک نیلام کی گئیں تھیں۔ اس وقت سابق صحافی بالا کرشنن نے ہوٹل افروز خرید لیا تھا لیکن مکمل پیسہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے وہ اس کی ملکیت حاصل نہیں کر سکے تھے۔بالا کرشنن کہتے ہیں، 'میں نے داؤد کے خوف کو چیلنج کرنے کے لیے نیلامی میں حصہ لیا تھا۔ مجھے داؤد کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں اور مارنے کے لیے ایک نشانہ باز بھی بھیجا گیا تھا جو فی الحال آرتھر روڈ جیل میں بند ہے۔'املاک خریدنے والے ٹرسٹ کو بھی کیا اس طرح کی کوئی دھمکیاں ملی ہیں؟ یہ سوال ٹرسٹ سے پوچھا گیا جس کا جواب نہیں مل سکا۔بالاکرشن کا کہنا ہے کہ انھوں نے حکومت کو یہ جائیدادیں ممبئی پولیس کو دینے کی تجویز دی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔بالاکرشن یہ بھی کہتے ہیں کہ فروخت کی گئی جائیداد ممبئی میں داؤد کی املاک کے 'چلڑ' کے برابر بھی نہیں ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}