خیبرپختونخوا پی سی بی انڈر19پینٹینگولرکپ کاچیمپئن بن گیا

خیبرپختونخوا پی سی بی انڈر19پینٹینگولرکپ کاچیمپئن بن گیا

November 07, 2017 - 01:23
Posted in:

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ چیمپئن پشاور زلمی کی کوششیں رنگ لے آئیں ‘پی سی بی پینٹینگولر انڈر 19 کپ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے فائنل میں پنجاب کو شکست دیکر میدان مارلیا ‘گزشتہ 2 سال کے دوران پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے گراس روٹ لیول سے جن نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ فراہم کرکے گروم کیا تھا ان میں سے 6 کرکٹرز نے نہ صرف خیبر پختونخواہ انڈر 19 ٹیم جگہ بنائی بلکہ ساتھ ہی کپتان محمد عارف اور بولرز اعظم خان اور ارشد اقبال نے شاندار بولنگ سے ٹیم کی ٹائٹل کامیابی میں اہم کردار ادا کیا‘پی سی بی پینٹینگولر انڈر 19 کپ کی فاتح خیر پختونخواہ ٹیم میں شامل پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے ابھرنے والے 6کھلاڑیوں نے تہلکہ مچایا ‘جن میں محمد عارف ‘ محمد الیاس ‘ وقار احمد ‘ محمد الیاس‘ ارشد اقبال اور مختار احمد شامل ہیں‘فائنل میں 2 وکٹیں صرف 5 رنز پر گرنے کے بعد جونئیر زلمی کرکٹر محمد عارف نے 69رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدلا149رنز کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم 9وکٹوں پر 133 رنز بناسکی ۔زلمی ٹیلنٹ پروگرام سے سامنے آنیوالے بولرز اعظم خان اور ارشد اقبال نے 2‘2 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کرداد ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے خیبر پختونخواہ انڈر 19ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ2 سال کے دوران کے پی کے دور دراز علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ سے ہیروں جیسے نوجوان کرکٹرز کو ڈھونڈ کر ہمارے کوچز نے تراشا تھا انہوں نے اپنی کارکردگی کی چمک سے سب کی توجہ حاصل ۔پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے اب نوجوان کرکٹرز کی تلاش اور کوچنگ میں سابق کپتان انضمام الحق ‘ راشد لطیف ‘باسط علی اور عبدالقادر نے بھی زلمی کا ساتھ دیا تھا جبکہ پی سی بی میں 20 دن کے کوچنگ پروگرام سے بھی ان کرکٹرز کو جو فائدہ ہوا اس کا ثمر اب کے پی کے اور پاکستان کرکٹ کو ملنا شروع ہوگیاہے۔فاتح کرکٹرز کے اعزاز میں رواں ماہ تقریب کا انعقاد کرکے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}