خوش رہنے کے پانچ طریقے

خوش رہنے کے پانچ طریقے

February 11, 2018 - 10:44
Posted in:

امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں علم نفسیات اور علم ادراک کی پروفیسر لوری سینٹوس کا کہنا ہے کہ سائنس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ 'خوش رہنے کے لیے دانستہ کوشش کی ضرورت ہے۔'پروفیسر سینٹوس نے بی بی سی کو بتایا کہ 'یہ آسان نہیں اور اس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔'وہ یہ جانتی ہیں کیونکہ وہ علم نفسیات اور بہتر زندگی کی تعلیم دیتی ہیں۔ییل یونیورسٹی کی 316 سالہ تاریخ میں ان کی کلاس سب سے زیادہ مقبول ہے۔یہ بھی پڑھیے٭حقیقی خوشی دولت سے نہیں ملتی: نئی تحقیق٭ دنیا میں سب سے زیادہ خوشی کس ملک میں؟ان کے پاس 1200 طلبہ ہیں اور انھوں نے حال ہی میں یونیورسٹی کے کسی کورس میں داخلے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ان کا کورس مثبت علم نفسیات کے اصول پر مبنی ہے۔ یہ علم نفسیات کی وہ شاخ ہے جس میں خوشی اور عادات و اطوار میں تبدیلی کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔لیکن آپ ان تمام اصولوں کو روز مرہ کی زندگی میں کیسے عملی جامہ پہنائیں گے؟

تو یہ ہیں زیادہ خوش رہنے کی چند تراکیب۔اگر آپ واقعی خوش رہنا چاہتے ہیں تو زیادہ شکر گزار بنیے، اپنے دوست اور رشتہ داروں سے ملتے رہیے، دن بھر میں تھوڑی دیر کے لیے ذہن کو خالی کر دیجیے، سوشل میڈیا سے دور رہیے اور زیادہ نیند لیجیے۔ییل یونیورسٹی کے طلبہ پر یہ کارگر ثابت ہوا ہے آپ پر بھی کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}