خواجہ سعد کی اپیل منظور ، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

خواجہ سعد کی اپیل منظور ، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

July 12, 2018 - 11:05
Posted in:

سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہو ئے قرار دیا کہ این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہو ئی۔الیکشن ٹریبونل نے 2013کے عام انتخابات میں این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔سپریم کورٹ نے ن لیگ کے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق اورپاکستان تحریک انصافکے درخواست گزار حامد خان کو آج طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اس کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 125 میں انتخابی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔خواجہ سعد رفیق کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کی جاتی ہے ،عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا دو بارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔یاد رہے کہ 2013کے الیکشن میںاین اے 125 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار پائے تھے،مدمقابل امیدوار حامد خان نے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل نے الیکشن نتائج کالعدم قراردےکرضمنی انتخاب کاحکم دیاتھااور خواجہ سعدرفیق نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}