خواجہ آصف نا اہلی کیس ،قطری خط کے بعد اماراتی خط کی انٹری

خواجہ آصف نا اہلی کیس ،قطری خط کے بعد اماراتی خط کی انٹری

April 16, 2018 - 14:47
Posted in:

وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس  کے حوالے سے خواجہ آصف کی طرف سے اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکڑیکل کمپنی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو بچانےمیدان میں آگئی۔ خواجہ آصف نے نااہلی کیس سے متعلق کمپنی کا  خط اوراضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔خط میں کمپنی کا کہنا ہے کہ  خواجہ آصف کے ساتھ کنسلٹییشن معائدہ ہےجس کے تحت وہ فل ٹائم ملازم نہیں،اس وجہ سے ان کیکمپنی میں موجودگی ضروری نہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ یواے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط کے حوالے سے بیان کے لیے پاکستان کی کسی بھی عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے،عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے آج تک کا وقت دیا تھا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}