'خواتین کے لیے فٹ رہنے کے انوکھے مشورے'

'خواتین کے لیے فٹ رہنے کے انوکھے مشورے'

November 12, 2017 - 15:19
Posted in:

کہتے ہیں کہ صحت ہزار نعمت ہے لیکن انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں صحت سے متعلق چند مشورے تنازعے کا باعث ہیں۔راجستھان حکومت میں شعبۂ تعلیم سے شائع ہونے والے ہندی زبان کے ماہنامہ 'شِویرا' میں تندرست اور چست رہنے کے چند پرانے نسخے بتائے گئے ہیں جن میں خواتین کو جھاڑو دینے، پوچھا لگانے اور پانی بھرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔صحت کے لیے لوگ نہ جانے کیا کیا جتن کرتے ہیں لیکن ان نسخوں کی اشاعت سے تنازع پیدا ہو گیا ہے۔کوئی اسے خواتین مخالف کہہ رہا ہے تو کوئی اسے جنسی تفریق پر مبنی اور کوئی اسے خواتین کو 18ویں صدی میں واپس لے جانے کی سازش۔یہ ماہنامہ آن لائن ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جس کے صفحہ نمبر 32 پر 'تندرست رہنے کے آسان طریقے' کے عنوان کے تحت 14 نکات پیش کیے گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق شہری حقوق کے لیے پیپلز یونین کی نیشنل سیکریٹری کویتا شریواستو نے کہا: 'یہ بہت ہی شرمناک ہے کہ شعبۂ تعلیم انھی فرسودہ روایات کو از سر نا‌فذ کر رہی ہے جن سے تعلیم ہمیں آزادی دیتی ہے۔'خیال رہے کہ راجستھان گذشتہ دنوں تاریخ کو از سر نو لکھنے کے معاملے میں سرخیوں میں رہا تھا جس میں اب یہ پڑھایا جا سکتا ہے کہ ہلدی گھاٹی کی جنگ میں 'رانا پڑتاپ کے بجائے اکبر کو شکست ہوئی تھی۔''گائے کو قومی جانور' بنائے جانے کا مطالبہ بھی وہاں سے ہوا تھا اور مور کے بارے میں راجستھان ہائی کورٹ کے ایک جج نے ہی کہا تھا کہ وہ سیکس نہیں کرتا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}