خام تیل کی بروقت ترسیل سے قومی معیشت میں مزید اضافہ یقینی ہے،گورنر سندھ

خام تیل کی بروقت ترسیل سے قومی معیشت میں مزید اضافہ یقینی ہے،گورنر سندھ

February 15, 2018 - 00:36
Posted in:

کراچی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشرتی زندگی میں خام تیل کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے باالخصوص اس کی بروقت ترسیل سے صنعتی، معاشی، تجارتی، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں تیزی یقینی ہے، تیل کی ترسیل میں مصروف معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ان کے مسائل اور درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق گورنر بلوچستان آغا مطیع اللہ کی قیادت میں آنے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے 7 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں تیل کی ترسیل میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشنز کے کردار، انفرااسٹرکچر، درپیش مشکلات، حائل رکاوٹوں، قومی ترقی کی رفتار کر مزید تیز کرنے کے لیے تیل کی بروقت ترسیل سمیت اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قومی معیشت کی ترقی و خوشحالی، صنعتی فعالیت، تجارتی، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ اور ذرائع نقل و حمل میں خام تیل کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کی بروقت ترسیل معاشرہ اور معمولات زندگی کی روانی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور بجلی بحران کے خاتمہ کے بعد موجودہ حکومت معاشی خوشحالی، اقتصادی ترقی، صنعتی فعالیت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہی ہے، تیز ترین ذرائع نقل وحمل سے قومی معیشت بھی مزید تیز رفتاری سے ترقی کرے گی جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس ضمن میں صنعتی، تجارتی اور کاروباری علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ سے لے کر صنعتی علاقوں تک انفرااسٹرکچر کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ آمد ورفت میں آسانی سے تیل اور سامان کی ترسیل بروقت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشنز کو درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لیے وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ ملاقات میں آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گورنر سندھ کو درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے اس کے سدباب کے لیے کردار ادا کرنے کی گذارش کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی انہوں نے تیل کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا تاکہ قومی معیشت میں کوئی رکاوٹ نہ آسکے، وفاقی حکومت کے اقدامات کے باعث انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی میں بہتری آرہی ہے، مزید اقدامات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ بھی یقینی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}