خاتون مجسٹریٹ کی پشاور میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

خاتون مجسٹریٹ کی پشاور میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

June 14, 2018 - 21:00
Posted in:

پشاور کینٹ میں تجاوزات کا خاتمہ اب خواب نہیں رہا، نئی خاتون مجسٹریٹ نے اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی ٹھان لی، وہ روزانہ صبح و شام آپریشن کرتی ہیں۔پشاور صدر کے مصروف تجارتی مراکزشفیع مارکیٹ،گورا بازاراور حسرت موہانی اسٹریٹ سے تجاوزات کا خاتمہ ایک سہانا خواب رہا ہے تا ہم اس بار نڈر خاتون مجسٹریٹ نے اس خواب کو تعبیر کا جامہ پہنایا۔ قرۃ العین وزیر کہتی ہیں کہ تجاوزات کے خلاف جاری عارضی آپریشن کو عید کے بعد مستقل بنایاجائے گا۔ مجسٹریٹ قرہ العین وزیر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی ، ہوٹلوں میں کھانوں کا معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے دن میں دو مرتبہ بازاروں کا رخ کرتی ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ پارکنگ کی مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں خود کرتی ہیں۔قرۃ العین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پشاور کینٹ ایریا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}