حکومت سرکاری ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،کامران سیف

حکومت سرکاری ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،کامران سیف

December 07, 2017 - 20:59
Posted in:

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب کے کلرکوں کی جانب سے اپنے مطالبات کیلیے سڑکوں پر نکلنا اور ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے احتجاج کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملازمین کے ساتھ ساتھ کسان مزدور اور دوسرے تمام طبقات نالاں ہیں اور اپنے مطالبات کیلیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ لیبرونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مہنگائی سے سب متاثر ہیں یوٹیلیٹی الاؤنس ،ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس ،سیکرٹریٹ الاؤنس سمیت دیگر الاؤنسز بھی سکرٹریٹ ملازمین کی طرح پنجا ب بھر کے ملازمین کو دیے جائیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ ملازمین کو نوازاجارہا ہے اور پنجا ب بھر کے دیگر ملازمین کے ساتھ سوتیلا پن کا سلوک نہ کیا جائے ۔پنجاب بھر کے ملازمین کو یکساں الاؤنسز یکساں دیے جائیں۔تاکہ ملازمین خوشدلی اور سکون کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}