حکمران عوام کو دھوکے میں رکھ کر حکومت چلا رہے ہیں،ذکراللہ مجاہد

حکمران عوام کو دھوکے میں رکھ کر حکومت چلا رہے ہیں،ذکراللہ مجاہد

April 16, 2018 - 23:34
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فریضہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت سرانجام دے گی ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے کینٹ زون 156 میں زونل ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، میجر افتخار اعوان ، مقصود حسین ، خالد صدیقی ، مرغوب اقبال ، راجا فرخ عطا ، رانا محمد طفیل اور عبدالحفظ اعوان و دیگر ذمے داران نے شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مزدور اور غریب طبقہ مایوس ہو چکاہے ۔ حکومت کی ناکام اور غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت آج ملک بے شمار بحرانوں اور قرضوں کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے ۔ موجودہ حکومت نے قرض لینے میں گزشتہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں بڑی تعداد میں قرض لینے کے باوجود ملک میں بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ حکمران عوام کو دھوکے میں رکھ کر حکومت چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور درست سمیت میں ڈالنے کیلیے کارکنان اور ذمے داران عوامی رابطوں کوبڑھائیں تاکہ لوگ خدمت کی سیاست کرنے والی صالح اورکرپشن سے پاک دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی انقلابی جدوجہد جاگیر داروں ، سرمایہ داروں اورکرپٹ افراد کے شکنجے سے آزاد کروانااور پاکستان کو آئین اور قانون کی بالادستی میں اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا ہے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}