حدیبیہ کیس کے لیے عدالت عظمیٰ کا نیا بینچ تشکیل،سماعت 28 نومبر کو ہوگی

حدیبیہ کیس کے لیے عدالت عظمیٰ کا نیا بینچ تشکیل،سماعت 28 نومبر کو ہوگی

November 25, 2017 - 20:55
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت کے لیے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 28 نومبر کو دن 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا‘ عدالت عظمیٰ کی جانب سے تشکیل دیے گئے نئے بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے ۔ یا د رہے کہ اس سے پہلے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاناما کیس بینچ کا حصہ ہونے کے باعث حدیبیہ کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجسٹرار آفس نے کیس غلطی سے میرے بینچ کے سامنے لگا دیا اور شاید رجسٹرار آفس نے پاناما کیس پر میرا فیصلہ نہیں پڑھا‘ اپنے فیصلے میں حدیبیہ کیس کھولنے کے حوالے سے ایک حد تک فیصلہ دے چکا ہوں‘ رجسٹرار آفس کو کیس
ہمارے بینچ کے سامنے نہیں لگانا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لییعدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}