حافظ نعیم کی عمر شہید کی نمازجنازہ میں شر کت‘ اہل خانہ سے ملاقات 

حافظ نعیم کی عمر شہید کی نمازجنازہ میں شر کت‘ اہل خانہ سے ملاقات 

November 14, 2017 - 23:39
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پاک بھارت سر حد پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے پاک فوج کے جوان عمر شہید کی اورنگی ٹاؤن شاہ ولی اللہ نگر میں ہو نے والی نمازجنازہ میں شر کت کی ۔حافظ نعیم الرحمن نے عمر شہید کے والد اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وطن عزیز کے لیے ان کے بیٹے کی قر بانی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالی نے عمر کو شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے ۔ان کی قر بانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع غربی کے سیکرٹری محمود الحسن ،امیر زون مناظر الحسن، ماسٹر امین اللہ ،محمد نوید اور کارکنوں سمیت شہید کے عزیز و اقارب ،دوست و احباب اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر شہید کے جسد خاکی پر زبردست گل پاشی بھی کی گئی ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}