جوبلی جنرل انشورنس کو موٹر کلیم ایپ پر ایف پی سی سی آئی ایوارڈ دیا گیا 

جوبلی جنرل انشورنس کو موٹر کلیم ایپ پر ایف پی سی سی آئی ایوارڈ دیا گیا 

August 10, 2018 - 14:16
Posted in:

صدر مملکت ممنون حسین نے ای وی پی اظفر ارشد کو گولڈ میڈل انشورنس کیٹگری میں دیا 
ٹریول – موٹر بینکنگ سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، طاہر احمد 
کراچی: جوبلی جنرل انشورنس کا ایک اور اعزاز، ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جنرل انشورنس کیٹگری میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ چھٹی ایف پی سی سی ٓئی ایوارڈ تقریب میں موٹر کلیم ایپ کو سراہا گیا۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے جوبلی جنرل انشورنس کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیڈ آف آپریشن اظفر ارشد کو گولڈ میڈل پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے گولڈ میڈلز ونرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جوبلی جنرل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو اور مینیجنگ ڈائریکٹر طاہر احمد نے ایف پی سی سی ٓئی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس سے پہلے 2017 میں بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ٹریول -موٹر بینکنگ سیکٹر -ہیلتھ سمیت مختلف شعبوں میں انشورنس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ موبائل ایپ کے ذریعے بھی جدید سہولتیں صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں۔ ای وی پی ہیڈ آف آپریشن اظفر ارشد نے کہا کہ جوبلی جنرل انشورنس 1953 میں قائم کی گئی تھی۔ 60 سال سے انشورنس انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کا شمار ملک کی 3 بڑی انشورنس کمپنیوں میں ہوتا ہے جو صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے اور صارفین کو مزید جدید انشورنس سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}