'جن راستوں سے حضرت عیسیٰ گزرے'

'جن راستوں سے حضرت عیسیٰ گزرے'

January 14, 2018 - 13:20
Posted in:

میں ان دنوں اسرائیل میں ہوں۔ پہلی بار یہاں آیا۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے یروشلم کے بارے میں سنتا پڑھتا آیا ہوں۔جب آپ کسی جگہ کے بارے میں بہت کچھ پڑھ لیتے ہیں اور پہلی دفعہ وہاں جاتے ہیں تو بہت کچھ جانا پہچانا سا لگتا ہے۔میرا خیال تھا کہ یروشلم کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ لیکن یہ شہر تو کچھ اور ہی ہے۔ میں نے اب تک یہاں جو کچھ دیکھا اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ اس تاریخی شہر کے بارے میں آپ جتنا بھی پڑھیں کم ہے۔روم کی طرح اس پرانے شہر کی دیواریں، اینٹیں اور گلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ یہ شہر کئی بار اجڑا اور آباد ہوا۔جن راستوں سے حضرت عیسی گزرے

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دعوی کو تسلیم کیا ہے لہذا یہاں عرب برادری میں بہت مایوسی ہے۔ اقوام متحدہ چاہتا ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ مسئلے کو حل کریں تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔اسرائیلی عربوں اور فلسطینی عربوں کے درمیان جاری قضیے کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے ان کے سامنے دو ریاست کا فارمولہ رکھا لیکن اب تک اس کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}