جنوبی افریقہ کے لیے گلابی رنگ کا جادو برقرار

جنوبی افریقہ کے لیے گلابی رنگ کا جادو برقرار

February 11, 2018 - 11:59
Posted in:

جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے اپنے 'پنک ڈے میچ' میں جیت حاصل کرکے گلابی جرسی میں نہ صرف ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا بلکہ اس سیریز کو نئی زندگی عطا کی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سات میچز گلابی جرسی میں کھیلے اور ساتوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوا تھے۔خیال رہے کہ ’پنک ونڈے‘ انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے کرکٹ کیلنڈر میں مخصوص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کھلاڑی، سٹیک ہولڈرز اور مداح بریسٹ کینسر کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے ہیں۔میچ کا تفصیلی سکور کارڈ دیکھیےاس میچ میں اکٹھا ہونے والے فنڈ سے جوہانسبرگ کے شارلٹ میکزیکے ہسپتال کے بریسٹ کيئر سینٹر کی امداد کی جائے گی۔سنیچر کو وانڈررز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے جس میں اپنا 100 واں میچ کھیلنے والے انڈین اوپنر شیکھر دھون نے سنچری سکور کی جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دوسری جانب ہنرک کلاسین نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 27 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پھیلکوایو نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے پانچ گیندوں میں 23 رنز بناکر میچ جنوبی افریقہ کی جھولی میں ڈال دیا۔انڈیا کی جانب سے اب تک جنوبی افریقہ کو پریشان کرنے والے سپنرز ملر، کلاسین اور پھیلکوایو کے نشانے پر تھے۔ انھوں نے ساڑھے گیارہ اوورز میں 119 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}