جمال خاشقجی کے قتل کی جامع تفتیش مکمل کی جائے گی، عادل الجبیر

جمال خاشقجی کے قتل کی جامع تفتیش مکمل کی جائے گی، عادل الجبیر

October 23, 2018 - 21:05
Posted in:

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی جامع تفتیش مکمل کی جائے گی، تمام ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انڈونیشیا کے دورے کے دوران جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تفتیشی عمل مکمل کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم ترکی روانہ کر دی گئی ہے۔ عادل الجبیر کے مطابق اس ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبے میں تمام افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔اور اس نے تفتیش جاری ہے، جلد اصل صورتحال سامنے آجائے گی جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے اس موقع پر جمال خاشقجی کے قتل کی سچائی سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی ، اور کہا کہ جو کچھ بھی سچائی سامنے آئے گی اس سے متعلقہ لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}