جماعت اسلامی کے تحت آج شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے

جماعت اسلامی کے تحت آج شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے

December 07, 2017 - 23:49
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک گیر یومِ احتجاج کے سلسلے میں آج کراچی میں نمازجمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔مرکزی مظاہرہ بعد نمازجمعہ 2:30بجے دن بنارس چوک پر ہو گا ۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان ،ضلع غر بی کے امیر عبد الرزاق خان اور دیگر خطاب کر یں گے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}