جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ قرار

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ قرار

June 13, 2018 - 18:00
Posted in:

الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی سربراہی کے تنازعہ پر درخواست کی سماعت، الیکشن کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عام لوگ اتحاد پارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا۔عام لوگ اتحاد پارٹی کی سربراہی کے معاملہ پر درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے دلائل میں کہا کہ ظفر عزیز خود ساختہ سربراہ ہیں وہ کبھی پارٹی سربراہ نہیں بنے، ظفر عزیز نے الیکشن ایکٹ کے تحت 2 ہزار ارکان کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بغیر سنے نتائج اخذ نہ کرے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد کی سربراہی پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}