جسٹس بشیر کی نواز شریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

جسٹس بشیر کی نواز شریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

July 17, 2018 - 00:26
Posted in:

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست کی ہے کہ انھیں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف بقیہ ریفرنسز کی سماعت سے الگ کر دیا جائے۔ جسٹس بشیر ہی نے ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف فیصلہ دے کر انھیں سزا سنائی تھی جس کے بعد سے یہ تینوں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جسٹس بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ انھیں العزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی سماعت سے الگ کر کے یہ ریفرنس دوسری عدالت میں منتقل کر دیے جائیں۔ اسی بارے میںنواز شریف، مریم اور صفدر کی اپیلوں کی سماعت منگل کواس سے قبل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر پر اعتراض کیا تھا کہ چونکہ وہ ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں فیصلہ دے چکے ہیں اور باقی دو ریفرنس بھی اسی نوعیت کے ہیں، اس لیے ان کی جانب داری کسی طور ممکن نہیں ہے۔ خواجہ حارث نے درخواست کی تھی کہ انھیں خود ہی اس مقدمے کی سماعت سے ہٹ جانا چاہیے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ وہ ازخود اس مقدمے کی سماعت سے دست بردار نہیں ہو سکتے اور اس امر کا فیصلہ کرنے کا اختیار اسلام ہائی کورٹ کو ہے۔انھوں نے کہا کہ درخواست گزار کے اعتراضات کو اسلام آباد ہی سن سکتی ہے۔فی الحال چیف جسٹس نے اس درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں دیا کیوں کہ وہ ان دنوں چھٹیوں پر ہیں۔ واضح رہے کہ نگران حکومت نے ان دونوں ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}