جرمن سفیر بھی پاکستانی آموں کے شوقین

جرمن سفیر بھی پاکستانی آموں کے شوقین

August 10, 2018 - 14:05
Posted in:

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنے منفرد انداز سے ایک اچھے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہی اورایک بار پھر انہوں نے اپنے منفرد انداز سے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے مینگو پارٹی میں شرکت کی اور پاکستانی آموں کے نہ صرف فین ہوگئے بلکہ مختلف اقسام کے آموں کے نام بھی سیکھ لئے۔ مارٹن کوبلر کو ملتان کا آم نور راٹھوبحد پسند آیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی اور سب سے انکا پسندیدہ آم کا نام بھی پوچھا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ آم کا موسم ہے! مینگو پارٹی میں مختلف قسم کے آموں کے بارے میں سیکھا: پنجاب سے سندھڑی، کالا اور چونسا میرا پسندیدہ ملتان کا انورراٹول ہے میٹھا اور مزیدار، آپ کا پسندیدہ آم کونسا ہے؟مارٹن کوبلر نے پشاور کے دورے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ دلکش پیشاور! کچھ عرصہ قبل میں خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت گیا تھا اور اب ویڈیو لگا رہا ہوں،مجھے اور کہاں جانا چاہئے؟ واضح رہے کہ جرمن سفیر اکثر عوامی مقامات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}