جاپان میں ’پاک جاپان فرینڈ شپ فیسٹول‘ اور ٹری بیوٹ ٹو لیجنڈ‘تقریبات

جاپان میں ’پاک جاپان فرینڈ شپ فیسٹول‘ اور ٹری بیوٹ ٹو لیجنڈ‘تقریبات

August 08, 2018 - 21:05
Posted in:

جاپان میں یوم آزادی کے موقع پر دو اہم تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ٹوکیو میں ’پاک جاپان فرینڈ شپ فیسٹول ‘کا انعقاد دس اگست سے چودہ اگست تک وینو پارک میں کیا جائے گا جبکہ ایک اور اہم تقریب میں پاکستان کے اہم اسپورٹس لیجنڈ شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا نام ٹر ی بیوٹ ٹو لیجنڈ رکھا گیا ہے۔اس تقریب کا انعقاد ہفتہ اٹھارہ اگست جاپان کے شہر ناگویا میں کیا جائے گا۔ ان اہم تقریبات کے حوالے سے ٹوکیو کے وینو پارک میں منعقد ہونے والی تقریب کے منتظم رمضان صدیق ، راشد صمد خان امجد ناکاوگا اور شاکر احمد کا کہنا ہے کہ یہ تقریب گزشتہ کئی سالوں سے جاپانی سماجی تنظیم کے ساتھ ملکر منعقد کی جاتی ہے جس میں سفارتخانہ پاکستان کا تعاون بھی حاصل رہتا ہے ۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور جاپانی شہری اس ایونٹ میں شرکت کرتے اور پاکستانی ثقافت سے آگاہی حاصل کرتے ہیں جبکہ اس طرح کی تقریبات سے جاپان جیسے ملک میں پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوتا ہے۔ دوسری اہم تقریب جو اٹھارہ اگست بروز ہفتہ ناگویا میں منعقد ہورہی ہے ، اس کے روح رواں رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ یہ تقریب پاکستان کے لیجنڈ اسٹارز جہانگیر خان ، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے جبکہ معروف سنگر رحیم شاہ بھی اپنے خوبصورت گانوں سے محفل کو گرمائیں گے ۔اس تقریب میں تمام لیجنڈ اسٹارز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ شاہد آفریدی کے کوہاٹ میں تعمیر ہونے والے اسپتال کے لیے ایکسرے مشین ،الٹرا ساؤنڈ مشین ،ای سی جی مشین اور ایمبولینس کا بھی عطیہ دیا جائے گا ۔رانا عابد حسین نے کہا کہ یہ اختتام نہیں بلکہ ابتدا ہے اپنے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جاتا رہے گابشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}