تین میل طویل ساڑھی کا ریکارڈ بنانے کی کوشش

تین میل طویل ساڑھی کا ریکارڈ بنانے کی کوشش

September 22, 2017 - 17:54
Posted in:

سری لنکا کے شہر کینڈی میں بچوں کی مدد سے تین میل طویل عروسی ساڑھی پہننے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایک جوڑے کا نام شامل کیے جانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس واقعے کے بعد بچوں کے تحفظ کی اتھارٹی نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ الوادوگوڈا ساراتھ ایکانائکے پرائمری سکول کے 250 بچے گانوروا۔ کینڈی روڈ پر جمعرات کے روز کھڑے ہوئے اور انھوں نے تین میل لمبی ساڑھی کی نمائش میں مدد کی۔ اس ساڑھی کو بنانے والی فنکار کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی طویل ترین ساڑھی ہے۔اس ساڑھی کو تیار کرنے والی فنکار کو امید ہے کہ ان کا کام ایک ریکارڈ قائم کر دے گا۔ اس نمائش کو ایک شادی کے انداز میں مرتب کیا گیا تھا اور بہت سے بچے دونوں طرف پھول لے کر کھڑے تھے۔

اس تقریب کو وسطی صوبے کے وزیراعلیٰ سراتھ اکانیاکے کی حمایت حاصل تھی۔تاہم تعلیمی یونینز نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں سکول کے بچوں کو اتنے گھنٹے دھوپ میں کھڑے کر کے اس نمائش کے لیے استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر تنقید کی گئی ہے کہ سکول کے بچوں کو ساڑھی پکڑنے کے لیے کیوں استعمال کیا گیا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}