تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلے بیٹنگ

تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلے بیٹنگ

January 13, 2018 - 03:06
Posted in:

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ پاکستان نے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو دوسرے میچ میں انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ کو اس سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں مزید پڑھیے’جب پاکستانی بیٹنگ پہ احتیاط طاری ہوئی‘نیلسن میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ وغیرہویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرا دیاویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی یوں پاکستان کو سیریز میں رہنے کے لیے تیسرا ون ڈے میں کامیابی حاصل ضروری ہو گا۔پاکستان ٹیم: اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس۔نیوزی لینڈ ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، ٹوڈ ایسٹل، مچل سینٹنر، ٹیم ساؤدی، لوکی فرگوسن اور ٹرنٹ بولٹ۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}