تھر:سال رواں 70 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

تھر:سال رواں 70 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

October 12, 2018 - 09:05
Posted in:

تھر کے صحرا میں خودکشیوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،سال رواں میں 70سے زائد افراد نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ننگر پارکر کے گائوں ڈانو دھاندل کی گڈی وقت سے پہلے ہی بیوہ ہو گئی، کہنے کو تو اس کے شوہر کی غربت و تنگدستی نے مارا مگر حقیقت میں اس کی جان کم ہمتی اور حالات سے فرار نے لی۔اس نے کنویں میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا مگر اپنی بیوہ اور 3معصوم بچوں کو بھی جیتے جی ہی مار گیا۔شوہر کی خودکشی کے بعد سسرالیوں نے 3بچوں سمیت اسے بوڑھے والدین کے گھر چھوڑ دیا، اس کا شوہر تو ایک مرتبہ مرا مگر حالات نے اسے بھی زندہ لاش ہی بنا دیا ہے۔تھر میں حالات کی سختی کے ساتھ خودکشیوں کی واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غربت، بے روزگار ی، قرض، مرض و دیگر اسباب کے باعث سال رواں میں اب تک 70سے زائد افراد نے اپنی زندگی کا خود ہی خاتمہ کرلیا مگر ان کی موت نے ان سے وابستگان کی زندگیوں کو مزید کڑے امتحان میں ڈال رکھا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}