تحریک انصاف نے کیلاش کمیونٹی سے امیدوار نامزد کردیا

تحریک انصاف نے کیلاش کمیونٹی سے امیدوار نامزد کردیا

June 14, 2018 - 16:00
Posted in:

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیلاش سےاقلیتی امیدوار کی نامزدگی سامنے آئی ہے،وزیر زادہ نامی شخص کو پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خواہ اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشست کیلئے اپنی دوسری ترجیح کے طور پرنامزد کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیر زادہ کیلاش کو ٹکٹ دینے پر کیلاش اور مسلمان کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر زادہ ایک با صلاحیت اقلیتی نوجوان ہے جس نے مسلم اور کیلاش برادری کے مابین اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔وزیر زادہ نے علاقے میں سماجی ترقی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اُنہیں ٹکٹ د ے کر کالا ش کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں اور اقلیتی برادری بھی تحریک انصاف کا یہ احسان نہیں بھولے گی۔وزیر زادہ کی نامزدگی سے مقامی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف بڑی تعداد میں سیٹیں حاصل کرے گی ، جس کے نتیجے میں وزیر زادہ کیلاش تحریک انصاف کی صوبائی اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور چترال کے لوگوں میں جو احساس محرومی پیدا ہوا ہے اس کے خاتمے کا باعث بنے گا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}