تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

December 07, 2017 - 23:59
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے پراپیگنڈے کے معاملے پر تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیاہے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں بغیر ثبوت چیئرمین تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنے پر اکبر ایس بابر کیخلاف کارروائی کی استدعا کے ساتھ جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر اکبر ایس بابر سے 100 ملین روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}