تباہ کن سمندری طوفان امریکی سرزمین میں داخل

تباہ کن سمندری طوفان امریکی سرزمین میں داخل

September 14, 2018 - 17:56
Posted in:

تباہ کن سمندری طوفان ’فلورنس‘ امریکی سرزمین میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ایک بڑے علاقے میں طوفانی ہواؤں، موسلادھار بارشوں اور خطرناک سیلابوں کا خدشہ ہے۔ طوفان کا مرکز ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے رائٹس ول بیچ میں ڈیڑھ سو کلومیٹر کی ہواؤں کے ساتھ داخل ہوا۔ طوفان کے بیرونی حصوں نے پہلے ہی ساحلی علاقوں کو شرابور کر دیا ہے۔ نیو برن شہر میں بیسیوں لوگ امداد کے منتظر ہیں۔ دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو علاقہ چھوڑ کر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شمالی کیرولائنا کے گورنر روئے کوپر نے کہا: 'طوفان کے ابتدائی حصے پہلے ہی ہم تک پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی اس کے کئی دن باقی ہیں۔'امریکی کے قومی موسمیاتی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی کیرولائنا میں صرف دو سے تین دنوں میں اتنی بارش متوقع ہے جو آٹھ مہینوں میں ہوا کرتی ہے۔

ولمنگٹن شہر ایک ریستوران کے باہر لوگوں کی قطار دیکھی گئی ہے۔ شمالی کیرولائنا کے ایک شخص نے کہا کہ وہ اپنے کتے کے ہمراہ گھر پر ہی رہیں گے کیوں کہ پناہ گاہیں پالتو جانوروں کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔ ابھی سے 15 ہزار لوگ بغیر بجلی کے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ طوفان کے دوران 30 لاکھ لوگوں کے گھروں میں بجلی نہیں ہو گی۔ علاقے کے پٹرول پمپ بھی پٹرول کی قلت کا شکار ہو گئے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}