تائیوان میں چین کے خلاف اور آزادی کے حق میں ریلی

تائیوان میں چین کے خلاف اور آزادی کے حق میں ریلی

October 20, 2018 - 22:04
Posted in:

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں چین کے خلاف اور آزادی کے حق میں احتجاج کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہروں کے دوران میں شرکا نے چین سے باقاعدہ آزادی سے متعلق ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والوں نے بیجنگ کی طرف سے مختلف کارروائیوں کے ذریعے تنگ کیے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس کے دوران یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی قرار دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے چین اور تائیوان کے باہمی تعلقات میں کشیدگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔
بھارت میں خونریز ٹرین حادثے کے بعد حکومت شدید تنقید کی زد میں آگئی
امرتسر (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر امرتسر کے قریب رونما ہونے والے خونیں ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریکس کے محفوظ ہونے سے متعلق مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے۔ امرتسر کے چیف میڈیکل آفیسر ہردیپ سنگھ نے 59 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 25لاشوں کی شناخت مکمل ہو سکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کئی لاشیں بری حالت میں ہیں۔ ان کی شناخت میں وقت لگ سکتا ہے۔ حادثے کے بعد ہلاک شدگان اور زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث امرتسر کے مرکزی اسپتال میں جگہ کم پڑ گئیاور کئی لاشوں کو اسپتال سے باہر رکھنا پڑا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}