بی ایس یدیوراپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

بی ایس یدیوراپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

May 17, 2018 - 13:00
Posted in:

بی جے پی کے بی ایس یدیوراپا نے بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔عدالتی فیصلے کے خلاف کانگریس ارکان نے احتجاج کیا،کرناٹک کے گورنر نے بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک کیس کی سماعت کی جو رات دو بجے شروع ہوکر تین گھنٹے جاری رہی۔سپریم کورٹ نے کانگریس کی جانب سے بی جے پی کو حکومت سازی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور بی جے پی کے رہنما بی ایس یڈیو رپا کو حلف اٹھانے کی اجازت دی تھ۔ انتخابات میں کانگریس نے 78 نشستیں جیتی تھیں جبکہ اس کے انتخابی اتحادی جنتا دل پارٹی نے 38 سیٹیں جیتیں مگر گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش نہیں کی تھی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}