بیٹی کی فرمائش، چینی باپ ڈائنوساربنکر اسکول پہنچ گیا

بیٹی کی فرمائش، چینی باپ ڈائنوساربنکر اسکول پہنچ گیا

November 08, 2018 - 22:05
Posted in:

یوں تو والدین کی اپنے بچوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جو اپنی اولاد کی ہرخواہش پوری کر کے خوش ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے چینی ڈیڈی کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی شہزادی کی فرمائش پوری کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور ڈائنوسار کا روپ دھارے بیٹی کے اسکول پہنچ گیا۔ چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے شخص کی بیٹی نے ایک دن کہا کہ وہ چاہتی ہے اسے اسکول سے ڈائنوسارلینے آئے بس پھر کیا تھا ننھی پری کے پاپانے بھی اپنی شہزادی کی خواہش پوری کرنے کی ٹھانی اور ڈائنوسار کاسٹیوم زیب تن کئے اسکول لینے پہنچ گیا۔یوں ڈائنوسار کو دیکھ کر جہاں ننھی پری بیحد خوش ہوئی وہیں اسکول میں موجود افراد بھی اس انداز پر تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}