بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کی نگرانی فوج کریگی

بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کی نگرانی فوج کریگی

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران فوج سکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاؤنڈیشن ،پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوگی ۔الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا ،اس حوالے سے سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کردی گئیؤ ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}