بھارتی ہائی کمشنر آج عمران خان سےکیا کہیں گے؟

بھارتی ہائی کمشنر آج عمران خان سےکیا کہیں گے؟

August 10, 2018 - 13:05
Posted in:

پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔بھارتی ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔عمران خان سے اب تک امریکا، روس، ایران، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔بھارتی میڈیا نے حلف برداری تقریب سے قبل عمران خان سے ہائی کمشنر کی ملاقات کو خوش کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عمران خان سے دوستانہ تعلق قائم کرنے میں شرم محسوس نہیں کرے گا ۔ عمران خان کے آغاز سےہی بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کےعزم کو سراہا جا رہا ہے ۔عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا ۔بھارتی وزیراعظم نے پی ٹی آئی سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا تھاکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے،کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی ،معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر عمران خان سے مخصوص معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں دہشتگردی، پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی اور خاص کر ماہی گیر شامل ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}