بھارت، ٹاپ کرنے والی بڑی بی کمپیوٹر چلانے لگیں

بھارت، ٹاپ کرنے والی بڑی بی کمپیوٹر چلانے لگیں

November 08, 2018 - 12:05
Posted in:

بھارت کی 96سالہ بڑی بی نے 98 نمبر لے کر لٹریسی ٹیسٹ میں ٹاپ تو کر لیا اب کمپیوٹر پر بھی عبور حاصل کرنے لگیں۔بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی کارتیانی نامی بڑھیا کی ایک اور خواہش پوری ہونے والی ہے ۔کیرالہ کے وزیر برائے تعلیم نے انہیں دیوالی پر لیپ ٹاپ تحفے میں دیا ہے جسے انہوں نے چلانا سیکھنا شروع کر دیا۔کارتیانی کمپیوٹر سیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جس کا اظہار وہ پہلے ہی کر چکی ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑھائی جاری رکھنے کے علاوہ ان کا اگلا ہدف کمپیوٹر سیکھنے کا بھی ہے ۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 96 برس کی کارتیانی...کارتیانی جو کہ دکھنے میں تو ایک ضعیف خاتون ہیں مگر ان کے جذبات جوانوں سے کم نہیں ۔انہیں تعلیم حاصل کرنے کا انتہا کی حد تک شوق ہے ۔ ان کے شوق کا یہ عالم ہے کہ لٹریسی ٹیسٹ میں ان کی 60 سالہ بیٹی اور داماد نے بھی شرکت کی تھی مگر امتحان میں انہوں نے اپنی بیٹی داماد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}