بچوں کی اخلاقی تربیت وقت کی ضرورت ہے،رحمت بھائی

بچوں کی اخلاقی تربیت وقت کی ضرورت ہے،رحمت بھائی

April 16, 2018 - 20:57
Posted in:

کراچی (پ ر)ممتاز بزرگ سماجی رہنما ،رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین رحمت بھائی نے کہا ہے کہ بچوں کے اخلاق وکردار کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔والدین، اساتذہ اور طلبہ ایک تکون کے مانند ہیں اور ان تینوں کا تعلیم میں کردار ضروری اور اہم ہے ۔اس کے بغیر تکون مکمل نہیں ہو سکتی ۔یہ بات انہوں نے ہفتے کی صبح رحمت الاقراویلفیئر پرائمری اسکول نئی کراچی کی سالا نہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان رائٹرزفورم کے صدر زین صدیقی، ڈاکٹرمظفرجاوید،عمران جاوید اورصلاح الدین نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں اسکول
کے بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز وخاکے بھی پیش کیے۔رحمت بھائی نے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات کو مبارکباد دی اورکہا کہ طلبہ اپنی تمام توجہ تعلیم پر موکوز رکھیں ۔اساتذہ کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ انتہائی محدود وسائل میں کام کر رہا ہے۔اہل خیر کو چاہیے کہ وہ تعلیم وصحت کے منصوبوں میں اس کا ساتھ دیں ۔زین صدیقی نے ٹرسٹ کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ بچوں کو دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کیا اورموجودہ دور کے فتنوں سے دور رکھا جائے ،انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے ہم اپنے بچوں کی دین اسلام کے احکامات کے مطابق تربیت کریں اور انہیں تعلیم دیں ،رحمت الاقرا اسکول نئی نسل کی خدمت کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مظفر جاوید نے کہ اسکولز کے ساتھ والدین کو بچوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،رحمت الاقر ااسکول مفت معیاری تعلیم فراہم کررہاہے،عمران جاوید نے کہا کہ بچوں کی اخلاق وکردار سازی ضروری ہے۔ تعلیم کوعام ہونا چاہیے تاکہ غریب کا بچہ بھی علم حاصل کرسکے ۔بعد ازاں پرائمری سیکشن کے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}