بورے والا: چیئرمین یونین کونسل نثاراحمد ولی کاقتل

بورے والا: چیئرمین یونین کونسل نثاراحمد ولی کاقتل

July 12, 2018 - 23:05
Posted in:

رپورٹ : ندیم مشتاق رامے...بورے والا کے نواحی گاؤں114ای بی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیئرمین یونین کونسل نثاراحمدولیکا کو قتل کر دیا گیا ۔وہ جنازہ پڑھ کرواپس آرہے تھے کہ گاؤں سے باہر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نثار ولیکا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔چوہدری نثار احمد ولیکا تحریک لبیک کے امیدوار ارسلان ولیکا کے چچا تھے۔ اس سے قبل نثار احمد ولیکا خود بھی اس حلقہ229 سے امیدوار تھے لیکن ان کے کاغذات نامزدگی چیئرمین یونین کونسل کی حیثیت سے استعفیٰ نہ دینے پر مسترد کر دیئے گئے تھے۔پولیس نے ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}