بلوچستان پولیس میں تبادلے و تقرریاں

بلوچستان پولیس میں تبادلے و تقرریاں

November 01, 2018 - 12:05
Posted in:

بلوچستان پولیس میں مختلف عہدوں کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ پولیس میں تعیناتی کے منتظر ایس پی زاہد افضل کو ایس ایس پی ایڈمن سینٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی طارق مستوئی کو ایس پی پشین تعینات کیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظراےایس پی کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کو اے ایس پی صدر کوئٹہ تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی سریاب راجہ بشارت علی کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرسبی ، ڈی ایس پی کرائم برانچ امان اللہ کو ڈی ایس پی سریاب تعینات کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی محمدرحیم اچکزئی کی خدمات ڈی آئی جی کوئٹہ کے حوالے کر دی گئیں جبکہ انسپکٹرآف پولیس صدر محمدخان کو ڈی آئی جی پولیس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}