بلدیہ میرپور خاص کی نااہلی کے باعث پانی کی قلت، شہری بوند بوند کو ترس گئے

بلدیہ میرپور خاص کی نااہلی کے باعث پانی کی قلت، شہری بوند بوند کو ترس گئے

January 14, 2018 - 00:17
Posted in:

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پانی کی سالانہ وارابندیوں کے دوران میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہر میں پانی کی شدید قلت ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور پانی کے انتظار میں راتیں جاگ جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے وارا بندیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری کردہ شیڈول پر عمل در آمد نہیں ہو سکا ہے۔ نہروں اور کینالوں کی سالانہ وارا بندیوں کے دوران شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے انتظامیہ پیشگی انتظامات کرتی ہے اور واٹر سپلائی اسکیموں میں پانی وافر مقدار میں ذخیرہ کر کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تاہم اس مرتبہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر بھر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق پاک کالونی ، کھارپاڑہ ، حمیدپورہ کالونی، تھامس آباد ،ہیر�آباد ، گریب آباد، ٹورآباد ، بھانسنگھ آباد، سٹلائٹ ٹاؤن ، اسکیم نمبر دو، میرکالونی سروری کالونی ، جمناداس کالونی ، لال چند آباد اور دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں پانی کی سالانہ وارا بندیوں سے قبل میونسپل کمیٹی میرپورخاص انتظامیہ کی جانب سے پانی کی تقسیم کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی معطل ہے اور شہری پانی کے انتظار میں راتیں جاگ جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں شہریوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنراور چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو پانی کی قلت سے نجات دلائی جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}