بلال آصف کی چھ وکٹیں، آسٹریلیا 202 رنز پر ڈھیر

بلال آصف کی چھ وکٹیں، آسٹریلیا 202 رنز پر ڈھیر

October 09, 2018 - 11:49
Posted in:

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن پاکستان کے 452 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنج اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 82 رنز بنا لیے تھے۔میچ کا تازہ ترین سکور کارڈاس میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز دوسرے دن کے آخری سیشن میں 482 رنز پر مکمل ہوئی تھی۔ اس اننگز میں دو بلے بازوں نے سنچریاں اور دو نے ہی نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر محمد حفیظ رہے جنھوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے والے حارث سہیل 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں اوپنر امام الحق کے علاوہ اسد شفیق شامل تھے جنھوں نے بالترتیب 76 اور 80 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پہلی اننگز میں پاکستان کے دو بڑی شراکتیں قائم ہوئیں۔ حفیظ اور امام الحق نے 205 رنز جبکہ حارث سہیل اور اسد شفیق کی 150 رنز کی شراکت نے ہی پاکستان کو ایک بڑے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔یہ بھی پڑھیےدبئی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل، پاکستان کی برتری 452 دبئی: پہلے دن کا کھیل پاکستانی بلے بازوں کے نام’دبئی میں ٹیسٹ جیتنا کوئی آسان کام ہے؟‘پیٹر سڈل پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے تین وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے اس میچ میں بلال آصف کو ڈیبو کروایا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے اپنا ڈیبو کیا ہے۔ان میں ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ محدود اوورز کی کرکٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے رکن رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارنس لابوس چین بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی دفعہ آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}