برقع پھنسنے پر خاتون موٹرسائیکل سے گری، ڈمپرنے کچل دیا

برقع پھنسنے پر خاتون موٹرسائیکل سے گری، ڈمپرنے کچل دیا

June 14, 2018 - 09:00
Posted in:

کراچی میں شارع فیصل ناتھا خان پُل پر رات گئے افسوسناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کا شوہر اور بچی محفوظ رہی۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پرسوار خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ جارہی تھیں کے اُن کا برقع موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا جس سے وہ سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انھیں کچل دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دارڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا تاہم کلینرکو گرفتارکرلیا گیا۔دوسری جانب مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگادی۔بعدازاں فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کی آگ بجھادی اور اسے سڑک کنارے کھڑا کردیا گیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}