با بری مسجدکی شہادت کے 25سال مکمل ،وکلا کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

با بری مسجدکی شہادت کے 25سال مکمل ،وکلا کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

December 07, 2017 - 20:57
Posted in:

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء نے بابری مسجد کی شہادت کے 25سال مکمل ہونے پر بھارتی حکومت کے خلاف اور مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے پرزور مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرہ کا اہتمام الامہ لائرز فوم کی جانب سے کی گیا تھا جس سے صدر حرمت رسول لائرز موومنٹ راؤ طاہر شکیل،چیئر مین سول سوسائٹی سرکل علی عمران شاہین،علامہ ممتاز اعوان ،نعمان یحییٰ،ڈاکٹر شاہد نصیر، طلحہ فیضی و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی شہادت بہت بڑا لمیہ تھی جس کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں میں ہزاروں مسلمانوں اور سیکڑوں مساجد کو شہید کر دیا گیا تھا۔اتنے بڑے ظلم و ستم کے بعد کسی ایک مجرم کو بھی سزا نہیں دی گئی اور گنتی کے گرفتار شدگان کو بھی بھی تھوڑے دنوں میں رہا کر دیا گیا تھا۔بھارت میں مسلمانوں پر ہر روز بے پناہ ظلم ہوتا ہے لیکن کبھی کسی مجرم کو نہ پکڑا جاتا ہے نہ سزا ملتی ہے۔ساری دنیا بابری مسجد کے اس المیے پراب تک خاموش ہے جبکہ مسلمانوں کے خلاف ہر جگہ جنگ چھیڑ کر ان کا قتل عام،عزتیں پامال اور ان کی مساجد شہیدکی جا رہی ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}