بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس مکمل ہوگئے

بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس مکمل ہوگئے

December 06, 2018 - 09:42
Posted in:

 بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج 26 برس مکمل ہو گئے ہیں۔
چھ دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابری مسجد کے انہدام کو 26 برس مکمل ہونے پرمسلمان تنظیموں نے ’ یوم سیاہ‘ اور انتہا پسند ہندو جماعتوں نے ’سوریہ دیوس‘ منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ایک بھارتی خبررساں ایجنسی نے پولیس سپرٹنڈنٹ انل کمار سسودیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت (انہدام) ہوئی تھی جس کی وجہ سے مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے طور پر پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے۔
ایس پی پولیس نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ سرکار نے ایودھیا میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔انل کمار سسودیا نے بتایا کہ سیکیورٹی کے لیے مقامی پولس کے علاوہ 12 ایڈیشنل پولیس سپرٹنڈنٹ، 40 سب انسپکٹرز، 50  ایس ایچ اوزاور 100 کانسٹیبلز سمیت دس کمپنی پی اے سی اور آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے سب سے پرانے مدعی ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے گزشتہ سال بھی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا تھا کہ’’ میں رام مخالف نہیں ہوں اور نہ ہی میرے والد تھے‘‘۔
ھارت میں تعمیر کی گئی تین گنبدوں والی قدیم مسجد شہنشاہ بابر کے دور میں اودھ کے حاکم میرباقی اصفہان نے 1528 عیسوی (935 ہجری) میں تعمیر کرائی تھی۔
مسجد کے مسقف حصہ میں تین صفیں تھیں اور ہر صف میں ایک سو بیس نمازی کھڑے ہوسکتے تھے، صحن میں چار صفوں کی وسعت تھی، اس طرح بیک وقت ساڑھے آٹھ سو نمازی نماز ادا کرسکتے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}