ایپل نے آئی فون X کے تین نئے ماڈلز متعارف کروا دیے

ایپل نے آئی فون X کے تین نئے ماڈلز متعارف کروا دیے

September 13, 2018 - 01:30
Posted in:

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون ایکس کے تین نئے اور طاقتور ماڈل متعارف کروئے ہیں جن میں سے دو پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔آئی فون ایکس ایس میکس نامی ماڈل کی سکرین چھ عشاریہ پانچ انچ کی ہے جبکہ آئی فون ایکس ایس کی پرانے ماڈل جیسی پانچ عشاریہ آٹھ انچ سکرین ہے۔ اسی طرح متعارف کرائے جانے والے تیسرے ماڈل آئی فون ایکس آر کی سکرین تو چھ عشاریہ ایک انچ ہے لیکن اس کی کوالٹی کم ہے۔اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے نئی سمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں نیا ’فال ڈیٹیکشن‘ نامی فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا تھا جسے 'آئی فون X' یا '10' کا نام دیا گیا تھا۔ایپل: دس کھرب ڈالر تک پہنچنے والی پہلی پبلک کمپنیآئی فون X : ایپل کا ’جدید اور سب سے مہنگا‘ فونآئی فون کے دس سال: سات اہم سنگِ میلنئی سمارٹ واچ میں شامل کیے جانے والے اس فنکشن کا کام یہ ہے کہ اگر اس سمارٹ واچ کو پہننے والا شخص کہیں گر جاتا ہے تو یہ واچ خود ہی سے الرٹ جاری کر دے گی۔آئی فون ایکس کی قیمت 999 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جو قدرے زیادہ سمجھی جا رہی ہے اور خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید آئی فون ایکس اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبولیت کھو دے۔لیکن ایپل کا کہنا ہے کہ اس کے ایکس ماڈلز کم قیمت آئی فون 8 سے بھی زیادہ فروخت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی وہ پہلی پبلک کمپنی بنی جس کی مالیت دس کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دس کھرب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں ایپل نے سیلیکون ویلی میں اپنی حریف کمپنیوں جیسے ایمیزون اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان نئے موبائل فونز میں نیا پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے اور ایپل کا کہنا ہے کہ اس کا فیس آئی ڈی اب پہلے سے زیادہ تیز ہوگا۔ایپل کی جانب سے باقاعدہ اعلان سے قبل ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ آئی فون کے نئے ماڈلز کی پشت پر تین کیمرے ہو سکتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ایپل نے ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں 12، 12 میگا پکسل کے دو کیمرے لگائے ہیں جب کہ ایکس آر میں صرف ایک ہی کیمرہ لگایا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}