ایون فیلڈ ریفرنس، ملزمان کے بیان کیلئےعدالتی سوالنامہ تیار

ایون فیلڈ ریفرنس، ملزمان کے بیان کیلئےعدالتی سوالنامہ تیار

May 16, 2018 - 20:00
Posted in:

ایون فیلڈپراپرٹیز ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات جمعہ کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سوالنامے جاری کردیے، یہ سوالنامے تینوں ملزمان کے وکلاء کو دیئے گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر مزید جرح پیر تک ملتوی کردی۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}