ایشیا کپ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ 

ایشیا کپ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ 

November 08, 2017 - 20:44
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز) ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم ملائشیا روانہ ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت حسان خان کر رہے ہیں۔آج سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،روانگی سے قبل ٹیم نے لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اس ایونٹ سے اگلے برس ہونے والے انڈر 19ورلڈ کپ کی تیاری کا بھرپور موقع ملے گا ۔ایونٹ 20نومبر تک جاری رہے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}