ایشیائی بینک کا پاکستان کو 7اعشاریہ 1ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

ایشیائی بینک کا پاکستان کو 7اعشاریہ 1ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

October 07, 2018 - 22:05
Posted in:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 برسوں کے دوران پاکستان کو 7اعشاریہ1 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کی، جس میں نئی حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان کو سراہا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7اعشاریہ1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ژینگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}