ایسی کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے جو ملکی مفاد میں نہ ہو،خواجہ آصف

ایسی کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے جو ملکی مفاد میں نہ ہو،خواجہ آصف

October 10, 2017 - 10:50
Posted in:

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کو بہانہ بنا کر پاکستان کو ٹارگٹ کر رہا ہے ،ایسی کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے جو ملکی مفاد میں نہ ہو ، امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کو کئی بار پیشکش کر چکے ہیں کہ اگر اس کے پاس حقانی نیٹ ورک کا پتہ ہے تو ہمارے ساتھ مل کر ان کو ختم کرے جب کہ حالیہ دورہ افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی کو بھی یہ پیشکش کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی فتح حاصل کی ہے جبکہ امریکا کو افغانستان میں ناکامیاں مل رہی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا بتائے کہ جدید فوجی ساز و سامان کے باوجود داعش کیسے افغانستان میں قدم جمانے میں کامیاب ہوئی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی مفاد کے خلاف کوئی امریکی ڈکٹیشن قبول نہیں کریںگے۔
نیشنل ایکشن پلان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ گھر کو صاف کرنے کا ہی پلان ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر پوری دیانت داری سے عمل ہونا چاہیے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}