ایرون فنچ کی بھارت میں پہلی سنچری سید پرویز قیصر

ایرون فنچ کی بھارت میں پہلی سنچری سید پرویز قیصر

September 24, 2017 - 23:51
Posted in:

افتتاحی بلے باز ایرون فنچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کے خلاف بھارتمیں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے ہولکر اسٹیڈیم، اندور میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں125 گیندوں پر 12چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے رنز بناکر ایسا کیا۔ یہ بھارت کے خلاف 15ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی 14ویں اننگ میں دوسری اور مجموعی طور پر83ویں ایک روزہ بین الاقوامی کی79 ویں اننگ میں 8ویں سنچری تھی۔ انہوں نے7ویں ایک روزہ بین الاقوامی کی7ویں اننگ میں بھارت میں پہلی سنچری بنائی ۔اس سے پہلے بھارت میں انکا سب سے زیادہ اسکور72 رنزتھا جو انہوں نے79 منٹ میں8 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے پونہ میں13 اکتوبر2013 کو بنا یا تھا۔
بھارت کے خلاف بھارت میں ابھی تک 16بلے بازوں نے21 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ریکی پونٹنگ نے25 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی25 اننگز میں 3 سنچریاں بنائی ہیں جو آسڑیلیا کیلئے بھارت میں سب سے زیادہ ہیں۔مائیکل کلارک نے13 میچوں کی11 اننگز میں،جیف مارش نے 9 میچوں کی9اننگز میں اورمارک وا نے8 میچوں کی8 اننگز میں2,2 سنچریاں بنائی ہیں۔
جارج بیلی،ڈیوڈ بون،جیمس فولکنر،ایڈم گلکرسٹ،متھیوہیڈن،شانمارش،ڈیمین مارٹن،انڈریو سائمنڈس،مارک ٹیلر، شین واٹسن اورکپلر ویسلز نے بھارت میں ایک ایک سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں ایرون فنچ اور اسٹیون اسمتھ نے154 رنز جوڑے جو بھارت کے خلاف آسڑیلیا کیلئے اس وکٹ کی بھارت میں دوسری سب سے بڑی اور مجموعی طور پرچوتھی سب سے بڑی رفاقت تھی۔ بھارت کے خلاف آسڑیلیا کیلئے دوسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ متھیو ہیڈن اور ریکی پونٹنگ کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے وشاکھا پٹنم میں3 اپریل2001 کو دوسری وکٹ کیلئے219 رنز جوڑے تھے۔ اس میچ میں آسڑیلیا کی پہلی وکٹ6رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی۔
سڈنی میں26 مئی2015 کو کھیلے گئے میچ میں ایرون فنچ اور اسیٹون اسمتھ نے 182 رنز کی ساجھے داری کی تھی جو آسڑیلیا کیلئے بھارت کے خلاف دوسری وکٹ کی دوسری سب سے بڑی اور آسڑیلیا میں سب سے بڑی شراکت تھی۔
اسی میدان پر14 جنوری 1992کو کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ بون اور ٹام موڈی نے پہلا وکٹ10رنز کے مجموعی اسکور پر گرنے کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر167 رنز جوڑے تھے جو آسڑیلیا کیلئے بھارت کے خلاف دوسری وکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
ٓآسڑیلیا کیلئے بھارت کے خلاف ابھی تک دوسری وکٹ کیلئے16 سنچری ساجھے داریاں ہوچکی ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}