ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں شدید زلزلہ، متعدد ہلاک

ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں شدید زلزلہ، متعدد ہلاک

November 13, 2017 - 05:22
Posted in:

عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں آنے والے سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران میں زلزلے کے نتیجے میں تین سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔میکسیکو زلزلہ: پرائمری سکول کے متعدد بچے ہلاکانڈونیشیا میں زلزلے سے تباہیحکام نے سنیچر کی شب آنے والے زلزے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔زلزلے کے آفٹر شاکس کے خدشات پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو زلزلے سے متاثرہ ملک کے مغربی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ ایران میں امدادی ادارے ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضیٰ سلیم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں آٹھ دیہات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ متعدد دیہات میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔زلزلے کے جھٹکے اسرائیل، کویت اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}