اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس آج ہو گا

اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس آج ہو گا

November 25, 2018 - 15:05
Posted in:

وزیراعظم کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس آج بنی گالہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں 5 سب گروپ اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ایک گروپ ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع پراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔غربت میں خاتمے کے پروگرام کیلئے تجاویز بھی وزیر عظم کو پیش کی جائیں گی، پاکستانی برآمدات میں اضافے کے تجاویز بھی وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہاؤسنگ پروگرام کیلئے فنانس کی فراہمی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،اس کے علاوہ ملکی معیشت میں ایس ایم ای کے رول پر بھی تجاویز زیر بحث آئیں گی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسدعمر،خسرو بختیار اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہونگے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}